30 جون، 2016، 1:21 AM

پاکستان ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار

پاکستان  ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت تمام معاملات پر ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان  ہندوستان کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات کشمیر، سیاچن، سرکریک سمیت تمام معاملات پر ہوں گے۔ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم کا یہ بیان غلط ہے کہ پاکستان مذاکرات کرنا نہیں چاہتا، حقیقت تو یہ ہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بات چیت سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان  ہندوستان کے ساتھ  تجارت، ویزے اور دیگر معاملات پر بھی مذاکرات چاہتا ہے۔

News ID 1865128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha